• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کینال روڈ پر قائم کنٹری کلب سیل کردیا گیا

Country Club At Canal Road Sealed
لاہورمیں کینال روڈ پر واقع معروف کنٹری کلب کو ریلوے حکام نے عملے اور ممبران کو باہر نکال کر سیل کردیا ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کلب ریلوے کی زمین پر قائم ہے،متعدد نوٹسزکےباوجوداطمینان بخش جواب نہیں دیا گیا۔

لاہورمیں کینال روڈ پر معروف کلب کو ریلوے حکام نے صبح سات بجے بھاری پولیس کے ہمراہ سیل کردیا۔ ریلوے پولیس نے تمام ملازمین اور عملےکو باہر نکال دیا۔ کلب کے ملازمین ریلوے کے ایکشن کے خلاف کینال روڈ پر آگئے ۔

حکومتی مشینری کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کلب کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔کینال روڈ پر احتجاج کے باعث نہر پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے کے ادارے ریڈیمکو کے ایم ڈی زبیر شفیع غوری کا کہنا تھاکہ عدالتی حکم کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی جارہی ۔کلب انتظامیہ کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں ،کلب کے اندرتجاوزات کی گئیں اورملحقہ اراضی پر قبضہ کیا گیا ،عدالت نے کوئی اسٹے آرڈر جاری نہیں کیا۔
تازہ ترین