• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈکوچ مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کی محنت اورلگن کےمعترف

Head Coach Mickey Arthur Admire Of Pakistan Team Hard Work
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرین شرٹس کی محنت اور لگن کے معترف ہو گئے ہیں ۔ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو فٹنس اور فیلڈنگ توجہ جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ساؤتھمپٹن میں خصوصی ٹریننگ میں حصہ لے رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اہم سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے فوکس ہونے کو قابل تعریف قرار دے رہے ہیں ۔

کیمپ میں کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان ماحول بہت دوستانہ ہے۔ ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کے پلانز پر مکمل درآمد کرنے کی وجہ سے خاصے مطمئن ہیں ۔

مکی آرتھر نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ جاری رکھیں ۔مکی آرتھر کا ماننا ہے کہ فٹنس بہتر ہو گی تو فیلڈنگ خود بہتر ہو جائے گی ۔
تازہ ترین