• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس جمع کرادیا

Pti Submits Disqualification Reference Against Prime Minister
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نااہلی کا ریفرنس جمع کرادیا۔ یاسمین راشد، نعیم الحق، عندلیب عباس اور دیگر نے وفد کی شکل میں الیکشن کمیشن آکر ریفرنس جمع کرایا۔

اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ریفرنس پانامہ لیکس پر آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دائر کیا گیا ہے، امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پٹیشن پر جلد از جلد کارروائی کرینگے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ابھی قانونی محاذ کھول رہے ہیں، سڑکوں پر عید کے بعد آئیں گے اور جلسوں کے ذریعے رابطہ عوام مہم کا آغاز ہوگا، رائیونڈ دھرنا آخری آپشن ہوگا،پہلے دیگر راستے آزمائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی نے سڑکوں پر آنے سے انکار کیا ہے تو ہمیں بھی جلدی نہیں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
تازہ ترین