• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین سے علیحدگی،برطانیہ کا کتنا فائدہ اور نقصان؟

Separation From European Union How Much Loss Or Benefit Uk Faces
برطانیہ نے یورپی یونین کو چھوڑدیا ، برطانیہ کو اس کا فائدہ زیادہ ہوگا یا نقصان ، وہ کون سے معاملات ہيں جن میں یورپی یونین سےعلیحدگی ہی اچھی ثابت ہوگی اور وہ کیا عوامل ہیں جہاں برطانیہ کو یہ علیحدگی نقصان پہنچائے گی؟۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین چھوڑنے سے برطانیہ کو فیس کی مد میں ساڑھے 8 بلین پاؤنڈز کی بچت ہوگی ، برطانیہ یورپی یونین کے رکن کی حیثیت سے 13 بلین پاؤنڈ ادا کرتا ہے ،لیکن یورپی یونین چھوڑنے سے برطانیہ کو تجارت میں جھٹکا لگنے کاا مکان ہے ۔

برطانیہ کی50 فیصد تجارت یورپی یونین کے ساتھ ہوتی ہے، جہاں یورپی یونین ممبران کے درمیان کوئی ٹیکس نہیں ہے،البتہ خود مختاری کےمعاملے میں برطانیہ کو فائدہ ہوگا اور وہ اپنے داخلی معاملات میں خود مختار ہوگا ۔

امیگریشن کےمعاملے میں یورپی یونین چھوڑنے کا برطانیہ کو فائدہ ہی ہوگا ، بحیثیت رکن یورپی یونین ، برطانیہ میں یورپ کے کسی بھی ملک کے شہری یہاں آسکتے تھے اوراسی وجہ سے برطانیہ میں لوگوں گی بہت بڑی تعد اد آکر بسنے لگی ، صرف یورپ سے تقریبا 17 لاکھ افراد روزگار کےسلسلے میں برطانیہ میں ہیں ، اب برطانیہ اپنے سرحدی کنٹرول کے معاملے میں آزاد ہوگا۔

یورپی یونین چھوڑنے سے برطانوی شہریوں کے لیے یورپی یونین میں نوکری کا آسرا ہاتھ سے نکلے گا ، اور مجموعی طورپر برطانیہ کے ہاتھ سے 30 لاکھ نوکریاں نکل جائیں گی ۔
تازہ ترین