• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ریفرنڈم کے بعد کرنسی اور حصص بازاروں میں بھونچال

Currency And Stock Markets Face Loss After Uk Referendum
برطانیہ میں تاریخی ریفرنڈم نے دنیابھر میں ہلچل مچا دی، کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آگیا،پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 15 روپے اور یورو ساڑے تین روپے سستا ہوگیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کے 200ارب روپے ڈوب گئے۔

برطانیہ میں تاریخی ریفرنڈم کے نتائج نے پوری دنیا کی فنانشل مارکیٹ میں بھونچال مچادیا ، برطانوی عوام نے فیصلہ سنا دیاکہ برطانیہ اب یورپی یونین کا حصہ نہیں رہے گا۔

ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا کہ اس خبر کا فنانشل مارکیٹ میں شدید ردعمل دیکھا گیا ہے، کرنسی مارکیٹ میں شدید مندی کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی نے سرمایہ کاروں کے 200 ارب روپے ہڑپ کرلئے۔

ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ کاروبار کے دوران پاؤنڈ 15 روپے اور یورو ساڑھے تین روپے سستا ہوگیا، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

برطانوی وزیر اعظم نے اپنی رائے کو عوام کی جانب سے مسترد کرنے پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس خبر پر ماہرین فنانشل مارکیٹس میں ریکوری دیکھ رہے ہیں۔
تازہ ترین