• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ لورین کی رومانٹک فلم’عشق کِلک‘کا پہلا ٹریلر

Sara Loren Romantic Film Ishq Click First Trailer
پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کی نئی بالی ووڈ رومانٹک ڈرامہ فلم عشق کلک (Ishq Click) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

انیل بلانی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو سپر ماڈل بننے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتی ہے اور اس دوران ایک فوٹو فرافر اس کی بھرپور مدد کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سارہ لورین،ادھیایان سمن،اریانش اروڑا اور سنسکریتی جین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اجے جیسوال کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین