• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز، وزیرداخلہ سندھ و دیگر کی امجدصابری کےگھر آمد

Dg Rangers Home Minister Sindh And Others Visit Home Of Amjad Sabri
ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر ،وفاقی وزیر برائےانسانی حقوق کامران مائیکل ،وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال،مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ امجد صابری کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے امجدصابری کےاہل خانہ سےتعزیت کی۔

وفاقی وزیر برائےانسانی حقوق کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ شہید امجد صابری ملک کا عظیم سرمایہ تھے، پوری قوم غمزدہ ہے، حکومت اورپوری قوم امجد صابری کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے۔

وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے،جلدبازی نہیں کرنا چاہتے،یہ عہدےآنی جانی چیزہیں ،ہمیں عہدوں کی ضرورت نہیں،اگر ایک بھی شخص میرے ہٹنےسےبچتاہےتومیں گھر جانےکوتیارہوں،میں سیٹ سے چپک کر بیٹھنے والا نہیں ہوں، میرے ہٹنے سے ماحول بہتر ہوتا ہے تو میرے لیے اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کی سیکیورٹی اسسمنٹ کریں گے اگر ضرورت ہوئی توسیکیورٹی دی جائے گی،کوشش ہےجتناجلدی ہوسکےکیس حل ہوجائےاوراویس شاہ گھرواپس آجائیں،اس شہر کے، صوبے کےلوگ میرےلیےاہم ہیں، میں نےکبھی اپنی سیکیورٹی کی وجہ سےبازاربندنہیں کرایا۔

سہیل انورسیال نے یہ بھی کہا کہ کسی اداکارکوسیکیورٹی کی ضرورت ہےتواسےسیکیورٹی دی جائےگی،جےآئی ٹی بنائی ہے جلدمعلومات حاصل ہوگی، ہم سب چاہتےہیں کہ جلداویس شاہ اپنےگھرواپس آجائیں۔

اس موقع پر آئی جی سندھ اےڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کےخاکےپولیس نےنہیں بنائے،گواہ موجود ہیں ان کی شہادت پر خاکےبنائے گئے،ملزمان کےخاکےگواہوں کی طرف سےمددہوتےہیں۔
تازہ ترین