پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں پاناما لیکس کے علاوہ باقی معاملات میں اختلافات ہیں، مدرسہ حقانیہ کو فنڈز دینے پر تحریک انصاف سے شدید احتجاج کیا ہے ۔
قمرزمان کائرہ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اپوزیشن کا کردار ن لیگ نے نہیں بلکہ افتخارچوہدری نے ادا کیا ۔
شہبازشریف نے گالیاں اور نوازشریف نے میموگیٹ اسکینڈل کو ہوا دینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ، نوازشریف اگر احتساب سے ڈرتے ہیں تو احتساب کے اداروں کو بند کردیں۔