• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ اپنی ویب سائٹ فعال نہ کرسکا

Sindh Health Department Could Not Activate Website
محکمہ صحت سندھ تاحال اپنی ویب سائٹ فعال کرنے میں ناکام ہے۔ویب سائٹ پر موجودہ سیکرٹری صحت احمد بخش ناریجو کے بجائے سابقہ سیکریٹری ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو کا نام درج ہےجبکہ ایسے افسران کے نام موجود ہیں جو اپنے عہدوں پر ہی نہیں۔

ویب سائٹ کوباقائدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا۔ مختلف اسپتالوں کےان میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کےنام درج ہیں جو تبدیل ہو چکے ہیں۔ ویب سائٹ پربیماریوں سے متعلق کوئی آگہی وہدایات نہیں ۔

محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو کونسی سہولیات کن اسپتالوں میں میسر ہیں ، ایمرجنسی کی صورت میں کہاں رابطہ کیا جانا ہے۔ بیماریوں کی ویکسینیشن کہاں کی جاتی ہے ۔ مختلف اسپتالوں میں کون سے ٹیسٹ ہوتے ہیں، کس اسپتال میں علاج سے متعلق نئی پیش رفت ہوئی ہے، بیماریوں کے ہائی الرٹس کب جاری کیے جاتے ہیں، محکمہ نے کونسی نئی ملازمتوں کے اشتہارات دیئے ہیں سمیت دیگر کئی اہم معلومات ویب سائٹ پر درج نہیں ۔

نجی و سرکاری اسپتال سوائن فلو،ڈینگی،نگلیریا، پولیو، ملیریا سمیت دیگر امراض میں مبتلا کیسز کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر محکمہ صحت سندھ کو ای میل کرتے ہیں لیکن محکمہ صحت ان کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کرتاجس کے باعث عوام کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

اس سلسلے میں سیکریٹری صحت سندھ احمد بخش ناریجو کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے وہ اپنے افسران سے اس بارے میں پوچھیں گے اور ویب سائٹ کو جلد فعال کرائیں گے ۔
تازہ ترین