• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ فلم’ 'فنٹاسٹک بیسٹس ‘کا نیا ٹریلر جاری

Hollywood Film Fastastic Beat New Trailer Released
مشہورِ زمانہ ہیری پوٹرفلم سیریز کی مصنفہ اورمعروف برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ اپنے مداحوں کے بیحد اسرار پر ایک بار پھر واپسی کیلئے تیار ہیں، اسی سلسلے میں نئی ہالی وڈ فنٹسی ڈرامہ فلم’ 'فینٹاسٹک بیسٹس؛ اینڈ ویئر ٹو فائینڈ دیم‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

فلم کے ہدایت کار ڈیوس یئٹس اور معاون ہدایت کارہ خود جے کے رولنگ ہیں ۔ فلم انہی کے ناول سے ماخوذ ہے جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوز بھی کر رہی ہیں۔

جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن ، کولن فیرل ، جین میری اور رون پارلمن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوں گے ۔

اس سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈرنامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہیری پورٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔

حیرت انگیز واقعات اور دلچسپ قصوں کی منظر کشی کرتی یہ فنٹسی ڈرامہ فلم رواں سال 18نومبر کو وارنر بروز پکچرز کے تحت سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین