• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کی اے آر رحمان کی دھن پر شاندار ڈانس پر فارمنس

Virat Kohli Dance Performance With A R Rehman
ویرات کوہلی کا ہپ ہوپ اسٹائل،کرکٹ کے ساتھ ڈانس میں بھی کمال مہارت، معروف کرکٹر نے موسیقار اے آر رحمان کی دھن پر شاندار ڈانس پرفارمنس دی۔

بھارت کے معروف کرکٹرویرات کوہلی اپنے ہر ایک انداز سے مداحوں کا دل جیتنا خوب جانتے ہیں،خواہ کھیل کا میدان ہو یا ان کا کوئی اسٹائل ان کا ہر مداح ان کی شخصیت کے سحر میں جکڑا نظر آتا ہے۔

ویرات کوہلی نے اس بار ایک نیا ہپ ہوپ اسٹائل اپنا کر سب کو حیران کردیا ہے،پریمئر فٹبال لیگ کے سانگ اینتھم کی ایک تشہیری ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ویرات کوہلی معروف موسیقار اے آرحمان کے ساتھ ان کی دھن پر شاندار ڈانس پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ گانا ویرات کوہلی کے گانے کی ایک جھلک ہے جووہ اے آر رحمان کی دھن پر فٹبال لیگ کے لئے اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں گے۔واضح رہے کہ پریمیئر فٹبال رواں سال جولائی کے وسط میں شروع ہوگی جس کا آفیشل سانگ ویرات کوہلی اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں گے اور دھن اے آررحمان کمپوز کریں گے۔
تازہ ترین