• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری کے قاتلوں کو ڈھونڈنکالیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ

We Will Find Out Killers Of Amjad Sabri Cm Sindh
وزیراعلیٰ سندھسید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالیں گے، امجد صابری ایک ہردلعزیز شخصیت تھے، ان کی خدمات پر جتنا کچھ کہا جائے کم ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ امجد صابری کے گھر پہنچے، ان کے ہمراہ عبدالقیوم سومرو اور وقار مہدی بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے،امجد صابری کے والد سے بھٹو صاحب کے زمانے سے تعلقات تھے،ہم سے جتنا ہوسکا امجد صابری کے خاندان کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کا خرچہ حکومت سندھ اٹھائے گی،یہ بہت کم ہے مگران کےبچوں کے لیے تھوڑا سہارا ہے، انسان کے خون کی کوئی قیمت نہیں ۔
تازہ ترین