لیاقت آباد میں سفاک قاتلوں کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد صابری کے بھائی ثروت صابری کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے قاتلوں کو سزا دینے تک میں مطمئن نہیں ہوسکتا۔
امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرابھائی چلاگیا، اب کس چیز سے مطمئن ہوجاؤں،قاتلوں کوپھانسی دے دی جائےتب بھی مطمئن نہیں ہوں گا،ہمیں تفتیش سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا،ہمارا شیر ہم سے جدا ہوا ہے اب میں کیاکہہ سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سلیم چندا ایک عرصے سے ہمارےہاں کام کررہاہے،سلیم چندا بےقصورہے،اس پر پورا بھروسہ ہے،سلیم چنداکو گزشتہ 20 سال سےجانتےہیں ہمارےگھرکافرد ہے،وہ کسی غلط کام میں شامل نہیں ہوگا،اسے تمام تفصیلات لینےکےلیےتحویل میں لیا گیا تھا۔
ثروت صابری نے مزید کہا کہ تفتیش کےحوالے سےوزیراعلیٰ نےمجھ سے کوئی بات نہیں کی، وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میں چاہتا ہوں کہ حکومت سب کو سیکیورٹی دے۔