پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 100 افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق حیات آباد میں رات گئے کئے جانے والے سرچ آپریشن میں 37 مشتبہ افراد کے علاوہ 4 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اور 6 افرا کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 59 افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار افراد سے 1پستول،1 رپیٹر،کارتوس اور منشیات برآمد کی گئ ہے۔