• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 لاکھ سے زائد یورپی شہریوں کی دوبارہ ریفرنڈم کی درخواست

Petition Urging Second Eu Referendum Reaches 25m Signatures
برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد 25 لاکھ سے زائد یورپی شہریوں نے دوبارہ ریفرنڈم کے لئے درخواست دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کوئی بھی پٹیشن جس میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کے دستخط ہوں، پارلیمنٹ میں اس پٹیشن کو زیر بحث لایا جائے گا۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق زیادہ دستخط کرنے والے افراد کا تعلق خاص طور پر لندن اور ان علاقوں سے ہے جو یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے حق میں تھےجبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ کوئی دوسرا ریفرینڈم نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ریفرینڈم کے نتائج پر نوجوان طبقہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کے برطانیہ سے علیحدگی کے فیصلے کے حق میں 61 فیصد عمر رسیدہ لوگوں نے جبکہ اس کی مخالفت میں 75 فیصد نوجوان طبقے نے ووٹ دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان ضعیف لوگوں کو نوجوانوں کے مستقبل کے فیصلے اپنی مرضی سے کرنے کا اختیار نہیں۔ نوجوان طبقے نے حکومت سے دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصول کے مطابق’اگر 60 فیصد ووٹ یورپی یونین اور برطانیہ کی علیحدگی کے حق میں یا مخالفت میں آئیں اور ٹرن آوٹ 75 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ ریفرنڈم کروایا جاسکتا ہے‘
تازہ ترین