• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری پاکستان کی پہچان تھے، پرویز رشید

Amjad Sabri Was Icon Of Pakistan Pervez Rasheed
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امجد صابری پاکستان کی پہچان تھے، ان کا گھرانہ برصغیر کا ایک اہم گھرانہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید امجد صابری کے گھر آئے اور ا ن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے امجد صابری کی فاتحہ خوانی کے لئے حاضر ہوا ہوں، ہر پاکستانی امجد صابری کی شہادت پر دکھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امجد صابری نے نیکی کی جو شمع روشن کی ہے وہ ہمیشہ جلتی رہے گی، عہد کرتے ہیں کہ اس دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین