• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری نے آخری قوالی کوک اسٹوڈیو کیلئے ریکارڈ کرائی

Amjad Sabri Had Recorded His Last Qawali For Coke Studio
امجد صابری نے اپنی زندگی کی آخری قوالی کوک اسٹوڈیو کے لیے ریکارڈ کرائی تھی جو ان کی زندگی میں تو نشر نہ ہوسکی،لیکن اب بہت جلد پیش کی جائے گی۔

امجد صابری نے اپنی زندگی کی آخری قوالی ’’آج رنگ ہے‘‘،ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کوک اسٹوڈیو کے لیے ریکارڈ کرائی، کوک اسٹوڈیو کے سیزن نائن کے لیے ریکارڈ کی گئی یہ قوالی بہت جلد ٹیلی ویژن پر پیش کی جائے گی۔

قوالی ’’آج رنگ ہے‘‘ چالیس برس پہلے استاد نصرت فتح علی خان اور غلام فرید صابری نے گائی تھی اور اب امجد صابری نے بھی آخری قوالی راحت فتح علی خان کے ساتھ ریکارڈ کرائی۔
تازہ ترین