• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ارکان کی نامزدگی پاناما لیکس سے بڑا ایشو ہے، پرویز الٰہی

Election Commission Members Nomination Is Greater Then Panama Issue Pervez Elahi
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی نامزدگی پاناما لیکس سے بھی بڑا ایشو ہے، مسلم لیگ ن اپنی مرضی کے ممبر نام زد کر نے کی سازش کر رہی ہے۔

گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز لیگ نے عام انتخابات میں بڑی دھاندلی کی تھی، اب دوبارہ تاریخ دہرائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لیگ الیکشن کمیشن میں اپنی مرضی کے ممبران نامزد کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن کے ارکان کے نام میڈیا پر لائے جائیں تاکہ اس پر میڈیا، ووٹرز اور سیاسی جماعتوں کی رائے لی جائے۔
تازہ ترین