• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

Malam Jabba Security Forces Killed 2 Terrorists
مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔
تازہ ترین