• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ ،شرجیل میمن ای سی ایل کیس کی سماعت ملتوی

Sharjeel Memon Ecl Case Hearing Adjourned
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شرجیل میمن کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

شرجیل میمن نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔درخواست گزار شرجیل میمن نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ملک واپس آنا چاہتے ہیں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

شرجیل میمن کے خلاف نیب نے محکمہ اطلاعات میں کرپشن کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے ۔
تازہ ترین