• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

Ppp File A Reference Against Nawaz Sharif
پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ۔ ریفرنس سردار لطیف کھوسہ نے دائر کیا ۔

اس موقع پرلطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف نے1985 سے آج تک کے گوشواروں اور اثاثوں کا ذکر ڈکلیئریشن فارم میں نہیں کیا اس لیے وہ اسبملی رکنیت کےلیے نااہل ہوگئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کو ہی نہیں اپنے آپ کو بھی احتساب کے لیے پیش کیا ہے۔

ہم نے وزیراعظم کے 1985سے آج تک کے گوشوارے نکالے ہیں جن کا احتساب ہونا چاہیے.3 اپریل سے اب تک ہم نے وزیراعظم نواز شریف کو شفاف تحقیقات کا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی صرف ایک ضد ہے کہ نواز شریف کا احتساب نہ ہو، الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ کوئی غلط ،بددیانت شخص پارلیمان کا حصہ نہ بنے ، پاناما لیکس کے معاملے میں وزرا ءکے بیانوں میں تضادات کا ریکارڈ بھی بنایاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس میں رحمٰن ملک کا نام ہے تو ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،میثاق جمہوریت اس بات پر نہیں تھی کہ کرپشن کرو تو ہم ساتھ دیں گے ، ہم غیر قانونی یا کسی غیرآئینی عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔
تازہ ترین