• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Traffic Jam In Different Roads In Lahore
لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہے اور شہری شدید گرمی میں سخت پریشانی سے دوچار ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ شملہ پہاڑ ی چوک میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔

لاہورمیں ڈیوس روڈ ، کوئین میری روڈ اورملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا زبردست رش ہے ، ٹریفک چیونٹی کی رفتار سے رینگ رہی ہے ، شملہ پہاڑی چو ک سے ملحقہ سڑکوں ایمپرس روڈ ، ایجرٹین روڈ اورایبٹ روڈ پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

ٹریفک میں پھنسے روزہ داروں کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کا دوردور تک کوئی پتہ نہیں ، یہ بھی معلوم نہیں کہ ٹریفک کیوں جام ہے ،شدید گرمی اورحبس میں براحال ہے۔

ٹریفک میں پھنسی کئی گاڑیاں ہیٹ اپ ہو کربند ہوگئی ہیں ، بعض گاڑی مالکان پٹرول ختم ہونےکےباعث پریشان دکھائی دیئے، ان کا کہناتھاکہ سورج آگ برسا رہا ہے لیکن ٹریفک کا کوئی پرسان حال نہیں۔
تازہ ترین