• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات

Bilawal Bhutto Meet With Chief Justice Sindh High Court
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کے لیے حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری سخت سیکورٹی میں سندھ ہائیکورٹ پہنچے تو ان کے ساتھ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب بھی تھے۔

بلاول بھٹو آدھے گھنٹے تک سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ رہے اور انہیں بتایا کہ ان کے بیٹے کی جلد اور باحفاظت بازیابی کے لیے مربوط کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس سے پہلے بلاول ہاوس کراچی میں امن و امان سے متعلق غیر رسمی اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے کے اغواء اور معروف قوال امجد صابری کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین