• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: وسیم اختر کو20 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت

Karachi Wasim Akhtar Allowed Out Of Country For 20 Days
کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج کے مقدمہ کی سماعت میں شریک ملزم نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو20روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

انسداددہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ کی سماعت ہوئی ، متحدہ رہنما وسیم اخترنے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ضروری کام سے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں،اس کےباعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئےنامزد مئیروسیم اختر کو20روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،آئندہ سماعت پروسیم اختر کی ضمانت کی توثیق کی درخواست پربھی فیصلہ سنایاجائیگا۔
تازہ ترین