• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Turk President Excuses For Plane Down Rusian President Spokesman
روسی صدر ولادیمرپیوٹن کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک صدر نے روسی طیارہ مارگرانے پرمعافی مانگ لی ہے، ترک صدر نےاپنے خط میں روسی پائلٹ کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔

ترجمان روسی صدر کا کہنا ہے کہ ترک صدر نے روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، نومبر 2015ء میں ترکی نے شام سے ملحقہ سرحد پر روس کا ایک جیٹ لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ تھے۔

ماسکو میں کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو بھیجے گئے خط میں روسی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔

ترک صدر طیب اردوان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے روسی صدر پیوٹن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے روسی طیارہ گرانے پر بے حد افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترکی نے طیارے کے پائلٹ کو ہلاک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
تازہ ترین