• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوروکپ: ناک آوٹ مرحلہ، انگلینڈ کو آئس لینڈ کے ہاتھوں شکست

Euro Cup Knockouts Iceland Defeated England Spain Also Loses
یوروکپ کے ناک آوٹ مرحلے میں انگلینڈ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔ آئس لینڈ نے انگلش ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، جبکہ اٹلی اور بیلجیم بھی اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

یوروکپ کے ناک آوٹ راونڈ میں، انگلینڈ اور آئس لینڈ کے میچ کا آغاز انتہائی دلچسپ رہا۔ چوتھے ہی منٹ میں انگلش کھلاڑی وائن رونی نے پنیلٹی کک پر گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلادی۔ لیکن دو ہی منٹ بعد آئس لینڈ کے ڈفینڈر راگنار سگرڈسن نے گول داغ کر حساب چکتا کردیا۔

آئس لینڈ کے گول کے بعد میچ سنسنی خیز ہوگیا،اٹھارویں منٹ پر انگلش مداحوں کی سانسیں اس وقت تھم گئیں، جب آئس لینڈ کے کولبین نے، ڈاڈی بوڈوَرسن سے ملنے والا پاس گول میں پہنچادیا۔

اس کے بعد انگلش کھلاڑ ی لاکھ کوششوں کے باوجود، کوئی گول نہ کرسکے۔ مقررہ وقت ختم ہوا اور انگلش ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، جبکہ آئس لینڈ کے مداح جشن میں مگن ہوگئے۔

ہار کے بعد انگلینڈ کے کوچ نے استعفے کا اعلان کردیا اس سے قبل اٹلی نے اسپین کو دو صفر سے ہراکر ناک آوٹ کیا،
جبکہ بیلجیئم نے ہنگری کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے مات دی۔
تازہ ترین