• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں بارشیں، موسم خوشگوار، حادثات میں 3افراد جاں بحق

Countrywide Rains Gives Pleasant Weather Claims 3 Lives
موسن سون بارشوں کا سلسلہ بلوچستان سےبڑھ کر بالائی سندھ اور پنجاب تک پہنچ گیا۔ ویہاڑی، خان پور، لاڑکانہ، روہڑی اور سکھر سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ کوئٹہ میں طوفانی بارش، حادثات میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

پہاڑی نالوں میں طغیانی سے بلوچستان کے پنجاب کے ساتھ کئی زمینی رابطے معطل ہو گئے ۔رات گئےسکھر،خیرپور،لاڑکانہ، گھوٹکی،اوباڑو، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو میں موسلا دھار بارش ہو ئی۔ سکھر میں بارش سے 40 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

اس سے پہلے بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ اورملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ایک گھنٹے تک ہونےوالی طوفانی بارش سےموسم تو خوشگوارہوگیا، مگر سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مختلف حا دثات میں 3افرادجاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

قلعہ عبداللہ،جعفرآباد، نصیرآباد، شیلا باغ اور گلستان میں گر دآلود مٹی کے طوفان سے دن میں رات کا سما چھایا رہا، تیز ہوائیں چلنےسےبجلی کانظام درہم برہم ہوگیا، شدید بارش کی وجہ سےپہاڑی نالوں میں طغیانی سے بلوچستان کے پنجاب سے کئی زمینی رابطے معطل ہو گئے ۔

فیصل آبادمیں دن بھرحبس کےشام کوتیزآندھی اور پھر موسلا دھار بارش نےموسم خوشگوارتوکیا، لیکن کئی فیڈر بھی ٹرپ کردیے، جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

گوجرانوالہ میں بھی تیز ہواوں کےساتھ بارش سے جہاں موسم خوشگوارہوا وہیں حسب توقع 40 سےزائدفیڈرٹرپ کرگئے۔راجن پورمیں کوہ سلیمان کےپہاڑی سلسلے میں بارش سےندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

بھکر، ساہیوال، گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ خیبر پختونخوا میں سوات، لوئر دیر، صوابی، مردان اور کوہاٹ، ایبٹ آباد میں بھی مو ن سون کی پہلی برسات ہوئی،ملکہ کوہسار مری میں بھی بارش نے وادی کا حسن مزید نکھاردیا۔
تازہ ترین