• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز و پولیس مقابلوں میں 2دہشتگرد ہلاک، 5 ملزمان گرفتار

2 Terrorists Killed Plus 5 Culprits Arrested In Karachi Rangers And Police Operation
کراچی میں ناردن بائی پاس کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ناردن بائی پاس کے قریب خیر آباد میں چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایس ایچ او منگھو پیر غلام حسین کورائی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ادھر کورنگی زمان ٹاون میں مقابلے کے بعد پولیس نے 3 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔ ایس ایس پی تنویر اوڈھو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فوجی اہلکار کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاون سے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیااور شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
تازہ ترین