• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Eurocup Quarter Final Line Up Completed
یوروکپ میں کوارٹر فائنل کا لائن اپ مکمل ہو گیا۔ آئس لینڈ سے شکست پر انگلش کوچ رائےہوجسن مستعفی ہوگئے۔ یکم جولائی سے کوارٹر فائنلز کا مرحلہ شروع ہوگا۔ یوروکپ کا سنسنی خیز ایکشن جیو سوپر پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

یوروکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ۔ آئس لینڈ نے انگلش ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی جبکہ اٹلی اور بلجیم بھی اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ۔

یوروکپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں، انگلینڈ اور آئس لینڈ کے میچ کا آغاز انتہائی دلچسپ رہا ۔چوتھے ہی منٹ میں انگلش کھلاڑی وائن رونی نے پینلٹی کک پر گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلادی مگر دو ہی منٹ بعد آئس لینڈ کے ڈفینڈر راگنار سگرڈسن نے گول داغ کر حساب چکتا کردیا ۔

اس گول کے بعد میچ سنسنی خیز ہوگیا ۔ اٹھارویں منٹ پر انگلش مداحوں کی سانسیں اس وقت تھم گئیںجب آئس لینڈ کے کولبین نے، ڈاڈی بوڈوَرسن سے ملنے والا پاس گول میں پہنچادیا ۔

اس کے بعد انگلش کھلاڑ ی لاکھ کوششوں کے باوجود ، کوئی گول نہ کرسکے ۔مقررہ وقت ختم ہوا اور انگلش ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ آئس لینڈ کے مداح جشن میں مگن ہوگئے ۔

ہار کے بعد انگلینڈ کے کوچ نے استعفیٰ کا اعلان کردیا اس سے قبل اٹلی نے اسپین کو دو صفر سے ہراکر ناک آؤٹ کیاجبکہ بلجیم نے ہنگری کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے مات دی۔
تازہ ترین