• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن فلم ’اسٹار ٹریک بیونڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری

Star Trek Beyond Trailer Released
ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز اسٹار ٹریک کی نئی فلم’اسٹار ٹریک بیونڈ‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹار ٹریک سلسلے کی تیرہویں فلم اور2013 کی '’اسٹار ٹریک اِ ن ٹو ڈارک نیس‘ فلم کے سیکوئل’ اسٹار ٹریک بیونڈ‘ کی ہدایتکاری جسٹن لِن نے دی ہے جس میں کرس پائن،زیکری کوئنٹو،کارل اربن،زو سالڈانا،سائمن پیگ اور جان چھو اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

سائنس فکشن مناظرسے بھرپور اس ایڈونچر فلم کو جے جے ابرامز نے برائن برک اور رابرٹو اورکی کیساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ایک ایسے عظیم مشن پر مبنی ہے جن میں دیوہیکل اسپیس شپس میں فرائض انجام دیتی ٹیم کوانسانیت کی حفاظت کیلئے جنگ لڑکردشمنوں کا خاتمہ کرنا ہوتا ہے۔

ایکشن اور سنسنی خیزواقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم 22جولائی کو پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔
تازہ ترین