• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹینڈرڈ اینڈ پورزاور فچ نے برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی

Standard And Poors Fitch Lowered The Uk Credit Rating
برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان برقرار ہے جبکہ موڈیز کے بعد اسینڈرڈ اینڈ پورزاور فِچ نے بھی برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے ۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے ریفرنڈم کے بعد سے دنیا بھر میں اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔امریکی اسٹاک مارکیٹس دوسرے روز بھی مندی کاشکار ہیں ۔

نیویارک کے مرکزی اسٹاک مارکیٹ ڈائو جونز انڈیکس میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد گراوٹ دیکھی گئی جبکہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اور نیسڈیک انڈیکس میں دو اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی ۔

دوسری جانب موڈیز کے بعد دیگر عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز نے بھی برطانیہ کی ریٹنگ میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔ اسینڈرڈ اینڈپوورز نے ریٹنگ ٹرپل اے سے کم کرکے ڈبل اے کردی ہے جبکہ فچ نے برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ ڈبل اے پلس سے کم کرکے ڈبل اے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین