• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام اور ریاست کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے، فاروق ستار

Distance Between People Govt Increasing Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کا اغوا اور امجد صابری کے قتل سے ثابت ہوتا ہے کہ کراچی میں کوئی چیز ٹھیک نہیں، عوام اور حکومت کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ فاصلہ بڑھ رہاہے۔

ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے تین رکنی وفد کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اوراویس شاہ کے اغواپراظہارافسوس کیا۔

انہوں نے ایم کیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نےکہا کہ حکومت اویس علی شاہ کو جلد بازیاب کرائے۔ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں سب بلا خوف خطر زندگی گزار سکیں۔
تازہ ترین