• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاررتھرلر فلم ’دی پرج؛الیکشن ایئر‘ کا نیا ٹریلر

New Trailer Of The Purge Election Year
ہالی وڈایک بار پھر خوف اور دہشت کی لپیٹ میں آگیا ہے کیونکہ ہاررتھرل فلم ’دی پرج؛الیکشن ایئر‘ کانیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار و رائٹر جیمز ڈی مناکوکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 2013کی’ دی پرج‘ سیریز کی تیسری فلم ہے جس کی کہانی اس مرتبہ امریکی سیاست کے گرد گھومتی ہے۔

ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار فرینک گریلو، ایلزبتھ مچل اور میکیلٹی ولیم سن نبھا رہے ہیں۔

مائیکل بے اورجیسن بلم کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت یکم جولائی کوامریکی سنیما گھروں میں شائقین کے دلوں کی ڈھرکنیں روکنے آرہی ہے۔
تازہ ترین