• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام ، 2 ملزم گرفتار

Peshawar Police Failed Arms Smuggling To Punjab 2 Suspects Arrest
پشاور پولیس نے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر رنگ روڑ پر ناکہ بندی کی گئی اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا، جن میں 5 کالا کوف، ایک کلاشنکوف،8 پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا کاروائی میں دو اسمگلرز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین