• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Rain In Other Sindh Cities Including Karachi
کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارش مبں بارش کا آغاز ہوگیا، ختم ہوا انتظار، کراچی میں پڑنے لگی پھوار، کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی، کہیں تیز بارش شروع ہوگئی اور کہیں کہیں بادل برسنے کو ہیں۔

نارتھ کراچی اورگلشن اقبال میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے جب کہ لیاقت آباداور ناظم آباد میں بونداباندی جاری ہے ، ملیراورائیرپورٹ کےاطراف میں بھی بوندا باندی شروع ہوگئی ہے جب کہ آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں گہرے بادل چھا گئے ہیں جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے معتدد موٹرسائیکلیں بھی سلپ ہو گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف مقامات پرتیزاور ہلکی بارش جاری ہے اور شام تک مزید بارش کا امکان ہے،آئندہ 24گھنٹوں میں شہر میں مسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث حبس کا زور ٹوٹ جائیگا۔

دوسری جانب حیدر آباد، نوابشاہ اور ٹنڈو محمد خان سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی موسلادھار بارش کا آغاز ہوچکا ہے، حیدرآباد شہر اورگردونواح میں موسلادھاربارش کے بعدگرمی کا زورٹوٹ گیا ہے جب کہ ٹنڈومحمد خان شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔
تازہ ترین