• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :بارش کی پیشگوئی پر محکمہ موسمیات کی بوکھلاہٹ

Karachi Confusion Of Department Of Meteorology In Rain Predicted
کراچی میں بارش کی پیشگوئی پر محکمہ موسمیات بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، بار بار پیشگوئیاں غلط ثابت ہونے پر آج کراچی میں بارش کا امکان مسترد کیا، مگر چند گھنٹوں بعد ہی بارش ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے پانچ دن قبل کراچی میں بارش کیلئے 27جون کی تاریخ دی تھی،27جون کو بھی بارش نہ ہونے پر ڈی جی میٹ سے سوال ہوا تو بولے نہیں ہوئی تو ایک دن بعد ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کی دی گئی تاریخیں بار بار غلط ہونے کا معاملہ گزشتہ روز جیو نیوز نے اٹھایا تھا، غلط پیشگوئیوں پر جیو نیوز کے سوال پر محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ایسے بوکھلائے کہ آج کی بارش کی پیشگوئی ہی واپس لے لی۔

مگر چیف میٹرولوجسٹ کی اس پیشگوئی کے چند گھنٹوں بعد ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ، ہر پیشگوئی غلط ثابت ہونے پر کراچی والے سوال کر رہے ہیں کہ کیا محکمہ موسمیات کی ہر بات کا الٹا مطلب لیا جائے؟
تازہ ترین