• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز نے اپنے آئیکون مدثر نذر کی سالگرہ منائی

Lahore Qalandar Celebrated Birthday Of Icon Mudasar Nazar
لاہور قلندرز نے اپنے آئیکون مدثر نذر کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا، مدثر نذر کا کہنا ہے کہ عزت افزائی کے لیے لاہور قلندرز کے شکر گذار ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی، ڈائریکٹر لاہور قلندر عاقب جاوید، لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد اور سی ای او رانا عاطف شریک ہوئے۔

رانا فواد کا کہنا تھا کہ مدثر نذر کرکٹ کا بہت بڑا نام ہیں، ان کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں، لاہور قلندرز کے ساتھ ان کا منسلک ہونا اعزاز ہے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ جلد کرکٹ کے فروغ کیلئے سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں۔
تازہ ترین