• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم ویڈیو، قائمہ کمیٹی کی پیمرا سےجواب طلبی

National Assembly Standing Committee Summoned Pemra On Dr Asim Video
ڈاکٹرعاصم کاویڈیو بیان لیک ہوکر چینلز پر کیسے نشر ہو گیا؟ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے پیمرا سے 25 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ حکومتی رکن طلال چودھری کہتے ہیں ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو میڈیا ٹرائل ہے ۔

پیپلزپارٹی کے عمران ظفر لغاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس میںیہ معاملہ اٹھایا کہ کیا ٹی وی چینلز پر ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو چلنا پیمرا رولز کی خلاف ورزی نہیں؟ وزارت داخلہ اسے صوبائی معاملہ قرار دے رہی ہے، پیمرا اور وزارت اطلاعات نے کیا کارروائی کی ہے؟

حکومتی رکن طلال چوہدری نےکہاکہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو چلانا میڈیا ٹرائل ہے، یہ انتہائی غلط اور غیر مناسب ہے، پیمرا بتائے کہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو کیوں چلائی گئی؟

قائمہ کمیٹی نےہدایت کی کہ پیمرا چینلز کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد یقینی بنائےاور 25 جولائی کو ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں جواب بھی پیش کرے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ اسپیکر نے پارلیمنٹ کی کارروائی کی کوریج کے لیے الگ چینل بنانے کے لیے پیمرا کو لکھاہے۔

سیکریٹری اطلاعات نےکہا کہ حکومت صرف فنڈز فراہم کردے ، چینل شروع ہو جائے گا ، نئے لائسنس کی ضرورت نہیں۔
تازہ ترین