• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے،36 ہلاک، 147 زخمی

Suicide Blast At Istanbul Airport 36 Dead 147 Injured
ترکی کے شہر استنبول کے ایئرپورٹ پرفائرنگ اور 3خود کش دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد36ہوگئی جبکہ 147افراد زخمی ہیں۔ حملے اور فائرنگ کے بعد ایئر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

استنبول کے مرکزی ہوائی اڈے پر ہونے والے دھماکوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آوروں نے ترکی کے مرکزی انٹرنیشنل کے سیکورٹی چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔دھماکے سے قبل انہوں نے فائرنگ بھی کی تھی۔

پولیس نے ٹرمینل کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے اور تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ترک وزیر اعظم علی بن یلدرم کا کہنا ہے کہ حملے میں داعش کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق واقعہ میں ہلاک افرادمیں زیادہ ترک اورچندغیرملکی شہری ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد ائرپورٹ پر پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کردی

ترک میڈیا کے مطابق تینوں خودکش حملے استنبول کے بین الاقوامی اتاترک ایئر پورٹ پر کیے گئے۔اب تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔
تازہ ترین