• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف شہروں میںمزید بارشوںکی پیش گوئی

More Rain Expected In Different Parts Of The Country
سندھ کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور کچھ کم ہوا ہے ۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی بارش نے گرمی کو بھگا دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

سندھ کے مختلف شہروں میں کل شام سے رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

چمن میں بارش کے بعد پہاڑی نالوں میں طغیانی سے بلوچستان کے پنجاب سے کئی زمینی رابطے معطل ہو گئے ہیں ۔

پنجاب کے بھی کئی شہروں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی میں کمی ہوئی ہے ۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے کئی علاقوں میں بارش برستے ہی گرمی کم ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، مکران ڈویژن ،سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباداور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین