• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن ہیرواکشے کمار کی فلم’رستم‘ کا پوسٹر جاری

New Poster Of Akshay Film Rustom Released
اکشے کمار کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایک بار پھر اکشے کمار اپنی نئی بالی ووڈ فلم ’رستم‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

تینو سریش دیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے ایک نیوی آفیسر کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل الیانہ ڈی کروز اور ایشا گپتا مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی 50کی دہائی میں ہونے والے ایک حادثے کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک نیول آفیسراپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیتا ہے۔

اس فلم کی عکس بندی بھارت اور برطانیہ میں کی گئی ہے جبکہ فلم رواں سال 12اگست کو ریلیز کی جائے گی ۔
تازہ ترین