• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dog Show In San Francisco
امریکہ کے ساحل پر کتو ں کے دلچسپ میلے کا انعقادہوا جس میں منفرد لباس پہنے ڈوگیز نے ریس بھی لگائی اور تصاویر بھی کھنچوائیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین فرانسسکو کے ساحل پر ہر سال کی طرح اس سال بھی کتوں کے دلچسپ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

اس دلچسپ میلے میں ملک بھر سے آئے 792کتوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔

منفرد نوعیت کے اس میلے میں کتوں کا کوسٹیوم کونٹیسٹ ہوا جس میں دلکش ملبوسات پہنے کتوں نے خوب جلوے بکھیرے جبکہ اس دوران ڈوگیز نے ریس بھی لگائی اور تصاویر بھی کھنچوائیں۔
تازہ ترین