• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Smartphone Charging Jacket
گھر سے باہر ہیں اور اسمارٹ فون کی چارجنگ نے دھوکا دے دیاتو پریشانی کی کوئی بات نہیں امریکی کمپنی نے ایسی جیکٹ متعارف کرادی جو پاکٹ میں رکھے اسمارٹ فون کو باآسانی چارج کرے گی۔

امریکی کمپنی کی تیار کی گئی اس منفرد جیکٹ میں ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے اس میں رکھا اسمارٹ فون بنا کسی وائر کے چارج ہوسکے گا۔

یہ فون پینٹ میں ہو یا جیکٹ کی پاکٹ میں، جیکٹ میں نصب لائن ٹیکنالوجی اسے باآسانی چارج کرے گی ۔انسانی کلائی میں بندھی اسمارٹ واچ اور اس جیکٹ کے کالرسے ہیڈ فون بلو ٹوتھ بھی چار ج ہو سکے گا۔
تازہ ترین