• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Paper Out Is A Crime Cm Punjab
وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرچہ آؤٹ کرنا ایک جرم ہے، آئندہ کسی صورت اس طرح کا واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی جس میںلاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پرچہ آؤٹ ہونے کے حوالے سے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈز اور امتحانی نظام کو سوفیصد خامیوں سے پاک ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں پرچے کے آؤٹ ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ چند روپوں کی خاطر قوم کے مستقبل سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیراعلیٰ نے حکام سے استفسارکیا کہ اب تک تعلیمی بورڈز اور امتحانی نظام کمپیوٹرائزڈ کیوں نہیں ہواہے۔
تازہ ترین