• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس وصولی روکنے کی درخواست مسترد

Plea For Stopping Tv License Fee In Electricity Bill Rejected
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس کی وصولی فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے وکیل شیراز ذکاء نے اعتراض اٹھایا کہ شہریوں سے زبردستی ٹی وی کی ماہانہ لائسنس فیس وصولی کی جارہی ہے جس کا حکومت کے پاس کوئی قانونی جوازنہیں ہے اس لیے ٹی وی لائسنس کی ماہانہ فیس وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

میاں محمودالرشید کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست پر حتمی فیصلے تک بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس کی ماہانہ فیس کی وصولی پر عمل درآمد روک دیا جائے۔

تاہم ہائیکورٹ نے وکیل کی استدعا مسترد کر تے ہوئے فریقین کے وکلا ءکو بحث کے لیے 23 جون کو طلب کر لیا۔
تازہ ترین