پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کےمختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت 11ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کےمطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقو ں اورنگی ٹاون،شاہ فیصل،جمشید ٹاؤن،گڈاپ،گلشن اقبال،ملیر میں ٹارگٹیڈ کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 11ملزمان گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتارملزمان میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔