• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Rain Again In Karachi
کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی،ملیر، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لیاقت آباد، ناظم آباد، صدر کلفٹن اور ڈیفنس میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل مزید بارش ہوگی، کراچی کے کئی علاقوں میں آج اور کل آدھے گھنٹے سے دو گھنٹے تک مسلسل بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی سڑکوں سے گیا نہیں تھا کہ آج کی بارش نے مزید جل تھل ایک کردیا۔ شہر کی بڑی چھوٹی سڑکیں تالاب بن گئیں، جگہ جگہ بارشوں کا پانی کھڑا ہوگیا۔

بارش سے آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، یونی ورسٹی روڈ اور نیپا چورنگی سمیت کئی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ اولڈ سٹی ایریا، ملیر، شاہ فیصل، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں میں عوام بجلی اور پانی سے محروم ہوگئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 100 فیڈرز بحال کردیئے گئے ہیں، باقی متاثرہ فیڈرز کو جلد بحال کردیا جائے گا، شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، کے الیکٹرک کا عملہ 24 گھنٹے کی شفٹ میں کام کررہا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون کاسیزن جولائی اوراگست تک جاری رہےگا، بارشوں کےدوران کراچی میں اربن فلڈنگ کاخطرہ ہے۔

کمشنر کراچی نے مون سون بارشوں کےباعث عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی نالوں کی صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کریں،ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے اقدامات کیے جائے، نالوں کی صفائی کیلئے ساڑھے 44کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کےریڈار کی کلراسکیم خراب ہوئی ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کلر اسکیم سےبادلوں کےبرسنے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ جاپان سےنیاریڈارسسٹم لینے کامعاہدہ ہواہے،2سال بعدجاپان کی جانب سےنیاریڈار مہیا کیاجائے گا۔
تازہ ترین