پرتھ میں مسجدکے باہر پٹرول بم دھماکا | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 25 شوال المکرم 1438ھ 20 جولائی 2017ء
June 29, 2016 | 02:23 pm
پرتھ میں مسجدکے باہر پٹرول بم دھماکا

Petrol Bomb Blast Outside Masjid In Perth

Petrol Bomb Blast Outside Masjid In Perth
آسٹریلوی شہر پرتھ میں مسجدکے باہر پٹرول بم دھماکا کر کے اسلام مخالف نفرت کا اظہار کیا گیا ،دھماکے کے وقت مسجد میں سیکڑوں افراد نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے ۔

یہ واقعہ گزشتہ رات پرتھ کی ایک مسجد کے باہر پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نے مسجد کے باہر پٹرول بم دھماکا کیا۔

نماز کے دوران دھماکے کی آواز سن کر نمازی باہر آئے تو ایک گاڑی کو جلتے ہوئے دیکھا جبکہ مسجد کی دیوار پر اسلام مخالف پیغام بھی درج تھا۔

پٹرول بم مسجد کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں لگایا گیاتھا۔ دھماکے سے ایک گاڑ ی مکمل طور پر جل گئی تھی جبکہ دیگر چار گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔