• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت رین ایمرجنسی اجلاس

Rain Emergency Meeting Chaired By Cm Sindh
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت رین ایمرجنسی اجلاس ہواجس میں وزیر بلدیات،کمشنر کراچی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی اور پی ڈی ایم اے حکام نے شرکت کی ۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میںوزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے نالوں کی صفائی کےلیے ساڑھے 44کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے اقدامات کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔

وزیر اعلی سندھ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق کمشنر کراچی نالوں کی صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔
تازہ ترین