• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: نائب قاصد نے گولی مار کر سیکشن افسر کو زخمی کردیا

Islama Bad Section Officer Injured In Firing
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی آئی ڈی کے دفترکے اوپر واقع گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے ۔ نائب قاصد نے پستول سے فائر کرکے سیکشن افسر کو زخمی کردیا ۔

پولیس کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اوپر واقع گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ میں تنویرنامی نائب قاصد نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر رزاق بھٹی نامی سیکشن افسر زخمی ہوگیا جسے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیاہے ۔ ملزم کے قبضے سے دوپستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی انیسہ نامی ڈپٹی سیکرٹری کے ساتھ ذاتی رنجش تھی اور ملزم انیسہ کو ہی نشانہ بنانا چاہتاتھا۔
تازہ ترین